Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک چین حکومتوں کاہم آہنگی کےفروخت کیلئےبزنس کونسل کےقیام کا فیصلہ

پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےدرمیان مضبوط تعلقات کامظہرہے،دونوں ممالک کی جانب سےسی پیک اتھارٹی بھی قائم کی جائیگی ،سی پیک کےدوسرےمرحلےکاآغازکیاجارہاہے،جلد گوادرماسٹرپلان مکمل کرلیاجائیگا،گواردرکاماسٹرپلان اپنےتکمیل کےمراحل میں ہے جسےجلد عوام کےسامنےلایاجائےگا،حکومت پاکستان ریلوےکےنظام کی بہتری کےلیےایم ایل ون کو اپ گریڈ کرنےکی خواہشمند ہے جس کی وجہ سےملک میں مال بردارٹرینوں اورمسافرٹرینوں کی مسافت کاوقت مزید کم ہوگا،وفاقی وزیرخسروبختیارکی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔پاکستان اورچین کی حکومتوں نےدونوں ممالک کےصنعتکاروں کےدرمیان ہم آہنگی کےفروخت کیلئےپاک چین بزنس کونسل کےقیام کا فیصلہ کرتےہوئےکہاہےکہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےدرمیان مضبوط تعلقات کامظہرہے،دونوں ممالک کی جانب سے سی پیک اتھارٹی بھی قائم کی جائیگی،سی پیک کےدوسرےمرحلےکاآغازکیاجارہاہے،جلد گوادر ماسٹرپلان مکمل کرلیاجائیگا،گواردرکا ماسٹر پلان اپنےتکمیل کےمراحل میں ہےجسےجلد عوام کےسامنےلایاجائےگا،حکومت پاکستان ریلوے کےنظام کی بہتری کےلیےایم ایل ون کو اپ گریڈ کرنے کی خواہشمند ہے جس کی وجہ سے ملک میں مال بردار ٹرینوں اور مسافر ٹرینوں کی مسافت کا وقت مزید کم ہوگا۔

ہفتہ کو یہاں معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ سی پیک پاک چین تعلقات کامظہر ہے۔انہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں پر کمٹڈڈ ہے۔انہوں نےکہاکہ سی پیک کا دوسرا فیز چپ رہا ہے جس میں صنعتی اور معاشی تعاون. کےمعاہدے کئے۔

انہوں نےکہاکہ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے،4.2کھرب کامعاشی ٹریڈ ہےچین کا،یہ ہمیں اپنےمعاشی حالات سےنکانےکےلئے مدد دیگا۔انہوں نےکہاکہ موجودہ دور میں سی پیک اتھارٹی کاقیام چاہتےہیں،اس میں ہیومن ریسورس اورجدت ہو تاکہ اہداف کوتقویت ملے، اس کے لئے قانونی طور پر بل لائیں گے۔انہوں نےکہاکہ چین میں میرےہم منصب اکتوبرمیں پاکستان آرہےہیں، یہ جےسی سی کا نوواں اجلاس ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز ٹو میں نجی سیکٹر کاہونا لازمی تھا۔

انہوں نےکہاکہ گوادرکو بہترین پورٹ شہر بنائیں گے،بندرگاہوں کا راستہ سنٹرل ایشیاء ممالک تک ہو گا،سترسال سےریلوےکانظام فرسودہ ہو چکاہے،ساڑھےآٹھ ارب ڈالرسےریلوےکےلئےایم ایل وےبنائیں گے۔انہوں نےکہاکہ یہ تین فیزمیں بنےگا،چین نےایک ارب ڈالرکےسماجی ومعاشی ترقی کےلئےمنصوبہ شروع کرناہے۔

انہوں نےکہاکہ اس کےتحت چارہزارسولرپراجیکٹ آچکےہیں سولرسکولزبھی شامل ہوںگے،اسی بجٹ میں مشرقی کاروڈورسکھر سے حیدرآباد والامکمل کریں گے۔انہوں نےکہاکہ سی پیک کےدائرہ کارکو وسعت دےدی ہے،دوہزارتیس تک چین پاک معاہدوں کےلئےاتھارٹی بنا رہے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ گوادرکاائیرپورٹ کاافتتاح ہوچکاہےاوروہاں پانی کاپلانٹ پرکام ہورہاہے۔وفاقی وزیرنےکہاکہ شمالی کوریاکےلوگوں کےسی پیک کےلئےپاکستان آنےکامعاملہ وزارت داخلہ رہی ہے،ملک میں تجارتی خسارے کی وجہ سےسرمایہ کاری نہیں آرہی ہے۔انہوں نےکہاکہ سی پیک کےتحت ملک میں بجلی کےمنصبوں تکمیل ہوئی ہیں،جب سےتحریک انصاف کی حکومت آئی ہےسی پیک منصوبوں کی رفتارکم نہیں ہوئی۔

انہوں نےکہاکہ 29 ارب ڈالرکےبجلی کےمنصوبےہیں،سرمایہ کاری کیلئےچھٹاوفد گزشتہ روزوزیراعظم سےملاہے،یہ لوگ ایک اور صنعتی زون قائم کرناچاہتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ کراچی سرکلرریلوےکی پہلےبھی بات کی ہے،اس میں ایشیاترقیاتی بنک اورورلڈبینک کےبھی منصوبے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ سندھ حکومت کےساتھ مل کرٹراسپورٹ کےسٹرکچرپرکام کریں گے،اگرسی پیک اورمشترکہ بنکوں سےپیسےمل جائیں تو اسےبھی دیکھناچاہئے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان بزنس کونسل میں پاکستان کےمایہ نازصنعت کارشامل ہیں،چاہتےہیں ہیلتھ اورتعلیم کے منصوبےکم ترقی یافتہ علاقوں میں زیادہ ہوں۔انہوں نےکہاکہ چاہتےہیں ملک میں بین الاقوامی سرمایہ کاری آئے،وزارت منصوبہ بندی نے 6.5فیصد سالانہ گروتھ کاگراف بنایا ہے،وزیراعظم کادورہ پاک امریکہ تعلقات میں ایک نیاباب ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.