Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جج کےبیان حلفی میں ہی خود کیخلاف چارچ شیٹ ہے،شاہد خاقان عباسی

جج پرکوئی دبائوتھاتومانیٹرنگ جج کوبتاناچاہیےتھا،ویڈیو نےبہت سےشکوک وشبہات پیداکردیئےہیں اب ہرکیس مشکوک ہوگیا،حکومت اس جج کوخریدسکتی ہےتوکسی اورجج کوبھی خریدسکتی ہے،پہلےحکومتی وزراویڈیو کوغلط کہتےرہے،جج کوہٹانےکےبعداب حکومت ارشدملک کادفاع کررہی ہے،حکومت کاملوث ہوناکھل کرسامنےآگیا،نوازشریف غیرقانونی طورپرجیل میں ہیں،اعلی عدلیہ معاملےکونوٹس لے،سپریم کورٹ سےکوئی نوٹس نہیں ملا،سپریم کورٹ نےبلایا توضرورجاؤں گا،شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ(ن)نےکہاہےکہ جج کےبیان حلفی میں ہی خود کیخلاف چارچ شیٹ ہے،جج پرکوئی دبائوتھاتو مانیٹرنگ جج کوبتانا چاہیےتھا،ویڈیو نےبہت سےشکوک وشبہات پیدا کردیئےہیں اب ہرکیس مشکوک ہوگیا،حکومت اس جج کوخرید سکتی ہےتوکسی اورجج کو بھی خرید سکتی ہے،پہلےحکومتی وزرا ویڈیو کوغلط کہتےرہے،جج کوہٹانےکےبعد اب حکومت ارشدملک کادفاع کررہی ہے،حکومت کاملوث ہوناکھل کرسامنے آگیا،نوازشریف غیرقانونی طور پرجیل میں ہیں،اعلی عدلیہ معاملےکونوٹس لے،سپریم کورٹ سےکوئی نوٹس نہیں ملا ،سپریم کورٹ نےبلایا توضرورجاؤں گا۔

ہفتہ کوپاکستان مسلم لیگ(ن )کےرہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مریم اورنگزیب اورمصدق ملک کےہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ نیب کورٹ کےابتک کےمعاملات عوام کےسامنےرکھنےہیں،ایک ہفتہ ہواویڈیو عوام کےسامنےرکھ دیا۔انہوں نےکہاکہ جج ارشد ملک خود بتادیاہےکہ دباؤ کےتحت فیصلہ دیا۔انہوں نےکہاکہ اس معاملےکےبعد جو کیس نوازشریف پرتھاوہ ختم ہوگیا،نام نہاد انصاف کامعاملہ مشکوک ہوگیاہے۔انہوں نےکہاکہ ہم عدالتوں کااحترام کرتےہیں تاہم ویڈیو نےبہت سےشکوک وشبہات پیداکردئیے،اب ہر کیس مشکوک ہوگیا ہے ۔

انہوں نےکہاکہ حکومت اس جج کوخرید سکتی ہےتو وہ کسی اورجج کو بھی خریدسکتی ہے۔انہوں نےکہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترجمان نےکہاکہ جج ارشد ملک کوہٹادیاہے۔انہوں نےکہاکہ جج کی پریس ریلیزاوربیان حلفی میں تضادات ہیں،جج کےبیان حلفی میں ہی خود کے خلاف چارچ شیٹ ہے۔انہوں نےکہاکہ یہ اکیس گریڈ کا افسرہےاس نےتین مرتبہ وزیراعظم کےکیس کافیصلہ کیا۔انہوں نےکہاکہ شاید پاکستان کی قانونی تاریخ ہےاس کیس پرسپریم کورٹ نے مانیٹرنگ جج تعینات کیاگیا،جب جج پردباؤ تھاتوانہوں نےکیوں شکایت نہیں کی۔ انہوں نےکہاکہ تھانےمیں پرچہ کیوں درج نہیں کروایا ۔

انہوں نےکہاکہ نوازشریف کےکیس سمیت ہرکیس مشکوک ہوگیاہے،حکومت کاملوث ہونا کھل کرسامنےآگیا،اعلی عدلیہ اس معاملے کو نوٹس لے۔انہوں نےکہاکہ ملک میں انصاف کے نظام کی ساکھ اوراحترام ہےان کوبحال کرنےکی ضرورت ہے،حکومت نےانصاف کے نظام پر گہرا وار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نےکہاکہ ہم سیاسی مقاصد حاصل نہیں کرناچاہتے،بدقسمتی ہےکہ حکومت نےیوٹرن لیاہے،حکومتی وزرا ویڈیو کو غلط کہتےرہے،جج کو ہٹانےکےبعد حکومت ارشدملک کا دفاع کررہی ہے۔انہوں نےکہاکہ جج کو ہٹانےسےنوازشریف کاکیس ختم ہوچکا۔

انہوں نےکہاکہ نوازشریف غیرقانونی طورپرجیل میں ہیں۔ایک سوال پرانہوں نےکہاکہ ارشد ملک کو مانیٹرنگ جج کوبتاناچاہیےتھا،جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کوسزاملی چاہیے۔صحافی نےسوال کیاکہ کیاآپ حلف دینےکوتیارہیں کہ جج نےملاقاتیں نہیں کیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ویڈیو عوام کےسامنےہے،کسی کوحلف دینےکی ضرورت نہیں۔انہوں نےکہاکہ مجھےسپریم کورٹ سےکوئی نوٹس نہیں ملا،سپریم کورٹ نےبلایاتوضرورجاؤں گا۔ انہوں نےکہاکہ چالیس منٹ کی ویڈیومیں ہرثبوت موجود ہے۔انہوں نےکہاکہ ناصرجنجوعہ کومیں نہیں جانتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.