Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دنیابھرمیں پیٹرول،دھاتیں،اجناس سستی مگرپاکستان میں مہنگی ہوگئیں

عالمی مارکیٹ میں ایک سال میں خام تیل17فیصد تک سستا،پاکستان میں پیٹرول13.4فیصد اورفرنس آئل27.5فیصدمہنگاہوگیا،مرکزی بینک

کراچی۔دنیابھرمیں پیٹرول،دھاتیں،اجناس سستی مگرپاکستان میں مہنگی ہوگئیں،حکومت ی جانب سےپٹرول مہنگاکرنےکےباعث نجی شعبے کوبھی اشیاءمہنگی کرنیکی کھلی چھٹی مل گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کےمطابق عالمی مارکیٹ میں ایک سال میں خام تیل17 فیصد تک سستا ہوا لیکن پاکستان میں اس وقت پیٹرول گزشتہ سال کےمقابلے میں13.4فیصد اورفرنس آئل27.5فیصد مہنگافروخت ہورہاہے۔

عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت ایک سال کےدوران4فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں سستی چینی ملناتودورکی بات الٹاگزشتہ سال کےمقابلےمیں31 فیصد مہنگی کردی گئی،چاول عالمی مارکیٹ میں8 فیصد سستے ہوچکے ہیں مگروطن عزیزمیں7سے11فیصد تک مہنگے ہوگئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سویابین آئل سستاجبکہ پام آئل کی قیمت میں5فیصد اضافہ ہوالیکن پاکستان میں کوکنگ آئل11.5فیصد مہنگاکیاجاچکاہے، فرٹیلائزرکی بات کریں توعالمی مارکیٹ میں ڈی اےپی کھاد16فیصد سستی ہوئی جبکہ پاکستان میں10فیصد مہنگی،یوریاکی قیمت دنیابھرمیں4فیصدکم ہوئی مگرپاکستان میں22.6فیصد بڑھ گئی،کاٹن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت گزشتہ سال سے26فیصدکم ہوچکی لیکن پاکستان میں2 فیصد زیادہ ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.