Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہاٹ،درہ آدم خیل میں کوئلےکی کان میں لفٹ سےگر کرایک کان کن جاں بحق،دو زخمی

کوہاٹ۔کوہاٹ کےقبائلی سب ڈویڑن درہ آدم خیل میں کوئلےکی کان میں زیراستعمال لفٹ سےگرکرایک کان کن جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

یہاں موصولہ ابتدائی اطلاعات کےمطابق ہفتہ کےروزدرہ آدم خیل میں آخوروال قوم سےتعلق رکھنےوالی دوستان نامی کول کمپنی کےکوئلے کی کان میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب کوئلہ اورمزدوروں کو لےجانےوالےزیراستعمال لفٹ کارسہ ٹوٹ گیاجس میں سوارتین کان کن کئی میٹرکی بلندی سےگرگئےجسکےنتیجےمیں شاہ رودین ولد دوست من شاہ موقع پرہی جان بحق جبکہ دوافراد سردارمحمدولد عقل زادہ اور فیض اللہ ولد صنوبرزخمی ہوگئے۔

جاں بحق اورزخمی افراد کو قریبی ہسپتال پہنچادیاگیا۔جاں بحق اورزخمی افراد کاتعلق شانگلہ سےبتایاجاتا ہے۔واقعہ کےبارےمیں مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.