Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

روسی میزائل سسٹم ایس400 ترکی کےحوالے،پینٹاگون کی پریس بریفنگ ملتوی

واشنگٹن۔امریکا کےقائم مقام وزیردفاع مارک ایسپرنےترکی کےوزیردفاع حلوصی آکارکےساتھ ٹیلیفون پربات چیت کی۔اس دوران روسی ایس 400میزائل سسٹم کی ڈیل زیر بحث آئی۔

امریکی وزارت دفاع(پینٹاگان)نےبتایاکہ روس کاجدید ترین میزائل دفاعی سسٹم ترکی کےحوالےکیےجانےکےآغازکےحوالےسےپریس بریفنگ غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردی گئی۔یہ پریس بریفنگ جمعہ کےروزہونا مقررتھی۔

اس میں روسی ایس400سسٹم کےکچھ حصےترکی کےحوالےکیےجانےپرپینٹاگان کاجواب سامنےآناتھا۔امریکی وزارت دفاع کےمطابق مارک ایسپر اوران کےترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلی فونک گفتگو30منٹ تک جاری رہی۔تاہم اس گفتگوکےبارےمیں تفصیل پیش نہیں کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.