Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کسی دبائو میں نہیں آئیں گے ،فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ عوامی سطح پر نہیں ہوگا ،الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن فارن فنڈنگ کیس میں بغیر کسی خوف اور دبائو کے میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

فارن فنڈنگ کیس سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق کہا گیا اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی جا ری ہے۔ یہ بہت ہی اہم اور حساس کیس ہے اور اس پر میرٹ پر فیصلہ قومی مفاد میں ہے۔ترجمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پر غیر ضروری اور بغیر شواہد کے تبصروں سے گریز کیا جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے اختیارات یا منصب ایک جے آئی ٹی کا ہے اس لیے کمیٹی کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہو سکتی جب کہ عوامی سطح پر کارروائی سے کمیٹی کو اپنا کام کرنے میں دشواری ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.