Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

’’کم سے کم وزیراعظم کا استعفیٰ اور زیادہ سے زیادہ اسمبلیوں کی تحلیل‘‘

اسلام آباد: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کم سے کم وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ اور زیادہ سے زیادہ اسمبلیوں کی تحلیل چاہتے ہیں۔  اپنی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے بنا ہونے والے الیکشن بھی ہمیں منظور نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ الیکشن ایکٹ پر بھی عمل کرلیا جائے تو نتائج بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں ایک کارکن ہوں اور میں نے بڑی اپوزیشن جماعتوں سے اسٹیئرنگ نہیں چھینا ہے۔ امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اے پی سی نے طے کردیا ہے کہ مارچ میں بیٹھے کارکنان اب سب کے کارکنان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوئی خاص ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہوا تو ضامن کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ہی نہیں استعفی بھی تو آئینی آپشن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.