لاہور(ویب ڈیسک) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پیغام رسانی کرتا رہتا ہوں۔ چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی پر مشاورت ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا۔ اس تعیناتی پر مشاورت ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ معاملات بہتر کرنے میں جو ادارے موثر ہیں ان سے گفتگو چل رہی ہے۔ اداروں کے درمیان اختلافات دور کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جلد الیکشن ہوجائیں تو بہتر ہے۔ جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے بات چیت کرنی چاہیے۔ پیغام رسانی کرتا رہتا ہوں۔ آئین اعتماد کا ووٹ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ مگر میں اس پوزیشن میں نہیں۔ فیڈریشن کے حوالے سے کوشش ہے کہ یکجہتی اور معاملات خراب نہ ہوں۔ عمران خان سے مشورہ کر کے کام نہیں کرتا۔ عمران خان پرانے دوست ہیں لیڈر مانتا ہوں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئےعارف علوی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں۔ معاملہ یہ ہوگیا ہے اداروں پر بھروسہ نہیں رہا۔ ہرکام عدلیہ پر ڈالتے ہیں فیصلہ آجائے تو مانتے نہیں۔ ادارے سیاسی طور پر استعمال ہورہے ہیں۔ نیب کے قانون میں سیاسی استعمال غلط تھا۔ کنٹینر بنے تو تجارت کے لئے تھے مگر ہم نے دنیا کو اس کا نیا استعمال بھی سکھا دیا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے ساتھ الیکشن کی طرف جانے میں کیا حرج ہے۔ جمہوریت اداروں کی وجہ سے ہی چلتی ہے۔ پاکستان کسی ملک خصوصاً بڑے ملکوں سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا۔ ہمارے ہاں نااہلی بڑھ گئی ہے۔ ہمارے ہاں مارشل لاء بھی رہا۔ خوشی ہے کہ ہمارے ہاں جمہوریت چل رہی ہے۔
اتوار, جولائی 27, 2025
بریکنگ نیوز
- بنوں کو عوام کیلئے امن کا گہوارہ بنا رہے ہیں ،ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا خیبر نیوز کو خصوصی انٹرویو
- خیبر:تیراہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے
- وزیرِ اعظم شہبازشریف کی محسن نقوی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظام کی ہدایت
- دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتے ہیں،افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دے، اسحٰق ڈار
- اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کو چکوال میں حادثہ، 9 افراد جاں بحق ،30 شدید زخمی
- نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی
- اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ
- سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا