Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہری پور،بیوی نےآشنا کےساتھ مل کرشوہر کوقتل کروا دیا

ہری پور۔بیوی نےآشنا کےساتھ مل کر شوہرکو قتل کروادیانوجوان ملزم نےحقیقی چچا کو فائرنگ کرکےقتل کردیا پولیس نےمقتول کی بیوی اور ملزم سگےبھتیجےکوگرفتارکرلیا ملزمان کا اقبال جرم مقامی عدالت میں پیش کرکےملزمان کو ریمانڈ حاصل کیاجائےگا قتل کی واردات کے دوران استعما ل ہونےوالا پستول بھی برآمد زرائع کےمطابق گزشتہ روز تیس سالہ شخص سلامت ولد قائم دین کوعلاقہ سکندرپورمیں نامعلوم افرادنےگھرکےباہرفائرنگ کرکے قتل کردیاتھا پولیس نےنےتفتیش کےدوران مقتول کےبھتیجےنوجوان نبیل خان کوگرفتارکیاتو اس نےاقرار جرم کرلیا .

سٹی پولیس کےمطابق نوجوان کا مقتول کی بیوی سےمعاشقہ چل رہاتھا واردات کےدن صبح مقتول فجرکی نماز پڑھ کرگھرآرہاتھا کہ ملزم نبیل نےفائرنگ کرکے قتل کردیا اورخود موقع سےفرارہوگیا مقتول کی بیوی نےقتل کو پہلےدشمنی اورپھرڈکیتی کارنگ دینےکی کوشش کی تاہم پولیس نےتفتیش کےدوران بیوی اورسگےبھتیجےکوشامل تفتیش کیاجھنوں نےاصل حقیقت بتادی.

نوجوان نبیل مقتول سلامت دین کاسگا بھتیجاہےجس کامقتول کی بیوی سےمعاشقہ چل رہاتھا جس وجہ سےگھرآناجانا بھی لگارہتاتھا مقتول کوقتل کرنےکےبعد دونوں کا شادی کاارادہ تھاملزم نےصبح چالاکی سےمقتول کو قتل کیااورموقع سےباآسانی فرارہونےمیں کامیاب ہوگیا مقتول سلامت دین پشاورچمکنی کارہائشی تھاعارضی طورپرہری پورمیں رہائش پذیرتھاجبکہ سگا بھتیجا بنیل ہری پورکےعلاقہ کھلابٹ ٹائون شپ میں رہائش پذیرہےپولیس نےمقتول کی بیوی حلیمہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاتھا ملزم کی نشاندہی پرپستول بھی برآمد کرلیاگیاہےدونوں کو گرفتارکرکےمقامی عدالت میں ریمانڈ کےلیےپیش کیاجائےگاپولیس نےزیردفعہ302کےتحت مقدمہ درج کررکھا ہےمزید تفتیش بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.