Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہمارا احتساب ضرورکیاجائےلیکن جہانگیر ترین اور پرویزالہیٰ کا بھی احتساب کریں۔نواز لیگ

اسلام آباد:سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ ہمارا احتساب ضرورکیاجائےلیکن جہانگیر ترین اور پرویزالہیٰ کا بھی احتساب کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان پاکستان میں آیا، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد تھی جو تشویشناک ہے، پٹرول کی قیمت 87 روپے سے 97 روپے فی لٹر ہو گئی، مہنگائی کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے جب کہ کرنسی بھی ڈی ویلیو ہو رہی ہے اور ڈالر مسلسل بڑھ رہا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافہ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان پر70.2ارب ڈالر بیرونی اور24 ہزار ارب روپے اندرونی قرضہ تھا،سعودی عرب سےپیسے مل گئے،چین اوریو اے ای سےملنےکا دعویٰ ہےتاہم اب آئی ایم ایف کےپاس جانےکی کیا ضرورت ہے،بجلی کی قیمتوں میں 144 فیصد اضافہ ہوا۔

سابق وفاقی وزیر نےکہاکہ ہمارا احتساب ضرور کیاجائےلیکن جہانگیر ترین اورپرویز الہیٰ کا بھی احتساب کریں،حکومت بےنامی،مالی اور باورچی کے نام پر اکاؤنٹس کھولنےوالوں کا بھی احتساب کرے،ہماری حکومت پر بلواسطہ ٹیکس لگانے کا الزام لگایاجاتا تھا تاہم اب انہوں نے 90 ارب کے نئے ٹیکس لگاديے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت(ن) لیگ سے زیادہ قرضہ لے گی، موجودہ حکومت صرف جھوٹ پر مبنی ہے اور جب دل چاہتا ہے یہ جھوٹ بولتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.