Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری
    • ہزارہ میں دو ٹریفک حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق ، 8 شدید زخمی
    • پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
    • وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد
    • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا
    • سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا
    • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 10 ہزار بندے بلاکر2 لاکھ لوگوں کی زندگی اجیرن نہیں کی جاسکتی, چیف جسٹس پاکستان
    اہم خبریں

    10 ہزار بندے بلاکر2 لاکھ لوگوں کی زندگی اجیرن نہیں کی جاسکتی, چیف جسٹس پاکستان

    نومبر 2, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع
    خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 25 مئی کے واقعات پر وضاحت طلب کرلی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی  جس میں صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان  نے کہا کہ عدالت نے نوٹس نہیں کیے تھے، صرف جواب مانگے تھے، جوابات کا جائزہ بعد میں لیں گے، پہلے حکومتی وکیل کا موقف سن لیتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر  رحمان  نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے تفصیلی جواب کے لیے وقت مانگا ہے، انہوں نے کسی بھی یقین دہانی سے لاعلمی ظاہرکی ہے، عمران خان نے جواب میں عدالتی حکم سے بھی لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی، فیصل چوہدری کے مطابق  ہدایت اسد عمر سے لی تھیں،فیصل چوہدری کے مطابق ان کا عمران خان سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا، بابراعوان کے مطابق عمران خان کا نام کسی وکیل نے نہیں لیا تھا۔

    چیف جسٹس نے سوال  کیاکہ 25 مئی کو  پہلے اور دوسرے عدالتی احکامات میں کتنی دیرکا فرق ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ پہلا حکم دن 11 بجے دیا گیا دوسرا شام 6 بجے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں احکامات کے درمیان کا وقت ہدایات لینے کیلئے ہی تھا، عدالت کو نہیں بتایا گیا تھا کہ ہدایت کس سے لی گئی ہے، اگرکسی سے بات نہیں ہوئی تھی تو عدالت کو کیوں نہیں بتایا گیا؟ اس بات کی وضاحت تو دینی ہی پڑے گی۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیےکہ عمران خان کو عدالتی حکم کا کیسے علم ہوا؟ یقین دہانی پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کرائی گئی تھی، پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا آغاز عمران خان سے ہوتا ہے، عمران خان نے تفصیلی جواب کا وقت مانگا ہے۔

    چیف  جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 10 ہزار بندے بلاکر2 لاکھ لوگوں کی زندگی اجیرن نہیں کی جاسکتی جوکچھ 25 مئی کے دن ہوا وہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے، ہم اپنا قلم آئین کے خلاف استعمال نہیں کرنےدیں گے،اس کیس میں بہت تحمل سے کام لے رہے ہیں ،عدالت کے پاس موجود مواد کے مطابق عمران خان کو نوٹس ہونا چاہیے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت نے پہلے املاک کو نقصان نہ پہنچانے کا کہا، ایچ نائن سے آگے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا مگر دو وکلا کے ذریعے عدالت کو گمراہ کیا گیا، 25 مئی کے واقعات پر ایک جج اپنے حکم میں عمران خان کےخلاف کارروائی کا کہہ چکے ہیں ، عمران خان کو پھر بھی وضاحت کا موقع دے رہے ہیں۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے عمران خان سے 25 مئی کے واقعات پر ہفتے تک جواب مانگ لیا اور چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جواب عمران خان کے دستخط کے ساتھ ہونا چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز
    Next Article موجودہ سیاسی بحران صرف فوج اور سپریم کورٹ ہی ختم کرسکتے ہیں, اسد عمر
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری

    نومبر 28, 2025

    ہزارہ میں دو ٹریفک حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق ، 8 شدید زخمی

    نومبر 28, 2025

    پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا

    نومبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری

    نومبر 28, 2025

    ہزارہ میں دو ٹریفک حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق ، 8 شدید زخمی

    نومبر 28, 2025

    پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا

    نومبر 28, 2025

    وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد

    نومبر 28, 2025

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا

    نومبر 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.