Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور کے 16 فیڈرز لوڈ شیڈنگ فری قرار،بجلی چوری اور بقایاجات ختم

پشاور کے 16 فیڈرز لوڈ شیڈنگ فری قرار دئیے گئے ہیں

لوڈشیڈنگ فری پشاور ہدف کے حصول کیلئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔
16 فیڈرز سے پشاور کے بجلی چوری اور بقایا جات کا خاتمہ کر کے ان کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دے دیا گیاہے۔
گزشتہ روزایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد مجید اور سی ای او پیسکواختر حمید خان نے ٹاسک فورس کے آٹھویں اہم اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ16 فیڈرز پشاور کے صدر روڈ، چوک یادگار، حیات آباد 12،حیات آباد 2،خیبر 2،آڈٹ کالونی، شوبہ، نشترآباد، ڈیبگری، قصہ خوانی، حسین آباد، سنہری مسجد، نوتھیہ، کارخانو، شامی روڈ، اور سکندر پورہ سےمکمل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

پشاور کے 99ہائی لاس فیڈرز کا بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے انتخاب کیا گیا ہے۔جن سے بجلی چوری کاخاتمہ کر کے پشاور کو لوڈشیڈنگ فری سٹی قرار دینا تھا۔پیسکو حکام کے مطابق مشترکہ کارروائیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ خاطر خواہ کمی لاسز میں آئی ہے اور مذکورہ 16 فیڈرز سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.