پشاور( حسن علی شاہ سے ) سال 1957 میں کراچی میں پیدا ھونیوالا فنکار اظہار قاضی ٹیلی ویژن پہ پہلی مرتبہ قاسم جلالی کے ڈرامہ( گردش) میں نمودار ھوا جسکے بعد ( انا) میں مرکزی کردار کیا۔
انکی مردانہ وجاھت اور شکل وصورت کے علاوہ آواز بھی بھارتی اداکار امیتابھ سے ملتی جلتی تھی جس دیکھتے ھوئے فلمسازوں نے اظہار قاضی کو فلموں میں سائن کیا کل 87 فملوں میں کام کیا جن میں 30 پنجابی 3 پشتو اور باقی اردو فلمیں ہیں اظہار قاضی نے ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم میں خود کو ایک کامیاب اداکار تسلیم کروایا سال 2007 میں 24 دسمبر کو مختصر علالت کے بعد نوجوانی میں وفات پائی۔