پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران جھکڑ /تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں پچھلے دو روز کے دوران 19 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 مرد،4 خواتین اور 11 بچے جبکہ زخمیوں میں 6 مرد،3 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش کے باعث مجموعی طور پر 61 گھروں کو نقصان پہنچاجس میں 37 گھروں کو جزوی اور 24 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع کوہاٹ ، باجوڑ، چترال اپر و لوئر، دیر اپر، کوہستان اپر و لوئر ، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات، چارسدہ، صوابی، ساوتھ وزیرستان اور ہنگو میں رونما ہوئے۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشینری کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت
کی گئی ہے۔
پیر, نومبر 11, 2024
بریکنگ نیوز
- بلوچستان حکومت نے کوئٹہ دھماکے میں شہادتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
- چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت، پی سی بی کا سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ
- ملک بھر میں سموگ کا راج
- شمالی وزیرستان:پاک افغان بارڈر سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
- زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک،6 زخمی
- پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کرلی
- سموگ کا عذاب: لندن سے لاہور تک