Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

24 مئی سے اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے دارالحکومت کے علاوہ صوبے بھر میں 24 مئی سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں اسکول24مئی سے کھول دیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں اسکولز بدستو ربند رہیں گے۔ اسکول کھولنے اور بند رکھنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

قبل ازیں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر، برہ دیر، باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ،ایبٹ آباد، ماسہرا تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام، اورکزئی اور کوہاٹ میں 7 جون سے اعلیٰ تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے باعث تمام صوبائی وزارئے تعلیم نے مذکورہ فیصلے کے تحت اعلانات کیے تھے۔ ممکنہ طور پر اب تمام صوبوں میں 24 سے اسکول کھول دیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.