لکی مروت میں بارش کے پانی میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں لکی مروت کے علاقے دولت خیل میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق چاروں بچوں میں 2، 2 بھائی شامل ہیں، لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، جس کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے بارش کے پانی کے جوہڑ میں نہارہے تھے، مرنے والوں میں دو بھائی فہیم اللہ اور رحیم اللہ جبکہ فہد اور حماد سگے بھائی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں چاروں بچوں کی عمریں 8 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔