پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب فائر بندی کے اعلان کے باوجود ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں چھٹے روز بھی جاری ہیں۔
ذرئع کا کہنا ہے کہ فائر بندی کے اعلان کے بعد تازہ جھڑپوں میں فریقین کے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 44 تک پہنچ گئی جبکہ 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔
گزشتہ چھ روز سے جاری جھڑپوں میں 170 افراد زخم بھی ہو چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کا میزد کہنا تھا کہ گاؤں بوشہرہ اور مالی خیل کے درمیان فائربندی کے بعد کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ رات گئے مزید چار مقامات پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 6 روز سے جاری جھڑپوں کے باعث پاراچنار پشاور مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے مطابق بوشہرہ میں فائربندی ہوگئی ہے باقی علاقوں میں فائربندی کے لئے انتظامیہ، فورسز اور امن جرگہ جدوجہد میں مصروف ہیں۔
پیر, نومبر 11, 2024
بریکنگ نیوز
- بلوچستان حکومت نے کوئٹہ دھماکے میں شہادتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
- چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت، پی سی بی کا سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ
- ملک بھر میں سموگ کا راج
- شمالی وزیرستان:پاک افغان بارڈر سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
- زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک،6 زخمی
- پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کرلی
- سموگ کا عذاب: لندن سے لاہور تک