Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تحریک انصاف وکلاء ونگ کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج

پشاور:  تحریک انصاف وکلاء ونگ نے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔   خیبرپختون خوا میں تحریک انصاف وکلاء ونگ اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے، اور  انصاف لائرز فورم کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے، جب کہ مظاہرین نے گورنر اور وزیراعلی خیبرپختون خوا کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نااہل گورنر اور وزیراعلی خیبرپختون خوا کی وجہ سے صوبائی حکومت ناکام ہے، اپنے ورکرز کو نظر انداز کرکے دوسرے جماعتوں کے لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا گیا ہے، اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل آفس میں اے این پی، جے یو پی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے وکلاء لگائے ہیں،  اگر ان ہی پارٹیوں کے لوگوں کو آگے لانا تھا تو ہمیں تبدیلی کے سبز باغ کیوں دکھائے گئے۔

سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم شاہ فیصل الیاس کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی تک ناکام ہے اور اس ناکامی کی وجہ نا اہل لوگوں کو بڑے عہدے دینا ہے،  حکومت نے ہمارے ساتھی وکلاء کو بھی گرفتار کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، جب کہ احتجاج میں شرکت نہ کرنے کے لئے وکلاء پر دباؤ ڈالا گیا اور  دھمکیاں دی گئی، ہم اپنا حق لے کر رہے گے، اور آئندہ احتجاج وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.