Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق

خود کش بمبار نے خود کو گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا

کراچی( نعمت زادہ) کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے ۔ جس کے تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جامعہ کراچی میں ایک خود کش بمبار خاتون نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ جس کی آواز دور تک سنائی دی۔ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتی ہی، رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا جامعہ کراچی کے کنفیوش انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا۔ دھماکے کے سبب وین میں آگ لگ گئی۔ بعد ازاں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برقعے میں ملبوس ایک خود کش

بمبار خاتون نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی مسکن چورنگی کے گیٹ سے جامعہ کراچی میں داخل ہوئی۔ دھماکے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں غیرملکی اساتذہ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.