Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان ہاکی کی بہتری کےلئے کاوش، تاریخ میں پہلی چار کوچز کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ یورپ پر چوتھے غیر ملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کرلیں۔
ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین، گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف، آسٹریلیا کے فزیکل ٹرینر بیری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی پنالٹی کارنر کیلئے بھی ڈچ کوچ رچرڈ اسنیچر کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ اب پہلی بار پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ چار غیر ملکی کوچز ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوا کا کہنا ہے دورہ یورپ کھلاڑیوں کیلئے بہت اہم ہے ۔ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنا اور پھر ورلڈکپ میں وکٹری اسٹینڈ تک آنے کا پلان ترتیب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں یورپ کے دورے پر ہے ۔ جہاں چند روز کیلئے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ رچرڈ اسنیچر کی بھی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔ جنہوں نے بیلجیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پنالٹی کارنر کے اسکلز سے آگاہی دی اور انہیں ٹپس دیے۔
رچرڈ اسنیچر نے کہا کہ پاکستان میں بہترین ڈریک فلیکر موجود ہیں۔ بحیثیت کوچ کھلاڑیوں کو جدید انداز میں ڈریک فلیک کی ٹپس دی ہیں ۔ جس پر کھلاڑیوں نے توجہ کے ساتھ عمل کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کیلئے ایک ساتھ چار غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا تعلق ہالینڈ سے ہے۔ ان ہی کی مشاورت پر دیگر غیر ملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.