Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی حکومت کا ایک اور پٹرول بم، پیٹرول 14 روپے 85 پیسے مہنگا کردیا گیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد کا بڑا اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا۔
وفاق نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں14 روپے85 پیسے فی لیٹر سے 18.68 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر14 روپے85 پیسے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل13 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 233.89 روپے سے بڑھا کر 248.74 روپے فی لیٹر۔ ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت 263.31 روپے سے بڑھا کر 276.54 روپے فی لیٹر۔ مٹی کے تیل کی قیمت 211.43 روپے سے بڑھا کر 230.26 روپے فی لیٹر ۔ لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 207.47 روپے سے بڑھا کر 226.15 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ سے پیٹرول پر 4 روپے 80 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.