Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کیلئے یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی حکومت سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  پینشنز کی مد میں اضافہ 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔
یکم اپریل 2022 کو پنشن میں 10فیصد اضافے کیا گیا تھا۔ تاہم یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا ہو گا۔  پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہوگا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ  مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق ہوگا۔ پنشن میں 15 فیصد اضافہ یکم جولائی کو ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بھی ہوگا۔
ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے 2016 سے 2021 تک کے ایڈہاک ختم ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.