سلہٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) ویمنز ایشیاکپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز سکور کیے۔ پاکستان کو ایک رن سے شکست ہوئی۔ پاکستانی باؤلر نشرح سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکن ویمن کھلاڑی ہرشیتھا سماراوکرما 35 رنز بنا کرنمایاں رہیں۔ انوشکا سنجیوانی نے26 اور نیلکشی ڈو سلوا نے 14 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کپتان بسمہ معروف اور آل راؤنڈر ندا ڈار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا ، کپتان بسمہ 42 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ ندا ڈار نے آخر تک میچ جتوانے کی کوشش کی۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان ایک رن سے شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
ہفتہ, مئی 9, 2026
بریکنگ نیوز
- معرکہ حق کا ایک سال مکمل،پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جاسکتا ہے اور نہ جھکایا جاسکتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات
- آپریشن بنیان مرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
- معرکہ حق: جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح پروقار تقریب منعقد ہو گی
- وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
- ایران امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
- حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
- آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دے دی

