Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صحافی صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے خاتون رپورٹر مرحومہ صدف نعیم کی بیٹی اور بیٹے سے ملاقات کرتے ہوئے اہل خانہ کو 50لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے ایوان وزیراعلیٰ میں مرحومہ صدف نعیم کی بیٹی نمرہ اور بیٹے اذان سے ملاقات میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

چوہدری پرویزالٰہی نے مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپےکی مالی امداد کا چیک دیا جبکہ ساتھ ہی صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا ۔  وزیراعلی پرویزالٰہی نے مرحومہ کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدف نعیم کی ناگہانی وفات پر شدید رنج وغم ہوا ۔ وہ غم کی گھڑی میں اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.