Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون بڑھنے اور اسٹریٹیجک شراکت داری مزی مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

دونوں ممالک کے سربراہان نے سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم کی آج چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہو گی، پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.