پشاور(رشید آفاق)صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا نے نمک منڈی سکائی لائن پارکنگ پلازے کا افتتاح کردیا۔ نمک منڈی پارکنگ پلازہ کے افتتاح پر پی ڈی اے اور ضلعی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے۔
ترجمان میٹروپولٹین کارپوریشن پشاور نے بتایا ہے کہ میٹرو پولیٹن گورنمنٹ نے میئر پشاور زبیر علی کے سکائی لائن پارکنگ پلازے کا افتتاح تین بجے کرنے کا اعلان کیا۔ پی ڈی اے نے وزیر بلدیات فیصل امین کی پارکنگ پلازے کا افتتاح 2 بجے کرنے کا اعلان کیا۔ صوبائی اور ضلعی حکومت کی جانب سے افتتاح کے حوالے سے دعوت نامے میں بار بار تبدیلی کی گئی۔
پلازے کا سنگ بنیاد 2019 میں سابق ناظم پشاور نے رکھا تھا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پلازے میں 116 دکانیں ،200 گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے پلازے کی بنیاد رکھی تھی افتتاح کا حق بھی ہمارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلازے سے عوام کو بہتر سہولت میسر ہونگی۔ جبکہ پلازے کی تعمیر کے بعد نمکمنڈی میں رش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
بدھ, اپریل 30, 2025
بریکنگ نیوز
- بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، اس سے زیادہ سخت جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
- ایل او سی پر بھارتی جارحیت،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کے کئی مورچے تباہ
- پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فرار
- خیبر پختونخوا کا 40 ارب روپے کا مالیاتی زلزلہ،اپر کوہستان سے اربوں کی منی لانڈرنگ کا انکشاف!
- گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خیبر نیٹ ورک کی کاوشوں اور خدمات کی تعریف
- بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
- پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
- پاک فوج نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کو پیش کردیئے