Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
    اہم خبریں فروری 21, 2026

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    Facebook Twitter Email
    Mother Language Day is being observed today
    مادری زبانوں کا خاتمہ ثقافتی تنوع کے لیے سنگین خطرہ ہے
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد لسانی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانا اور دنیا میں موجود زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر مختلف ممالک میں تقریبات، سیمینارز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    یہ دن یونیسکو کی جانب سے منانے کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ دنیا بھر میں زبانوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے شعور بیدار کیا جا سکے۔

     یونیسکو کے مطابق دنیا کی تقریباً چالیس فیصد آبادی کو اپنی مادری زبان میں تعلیم تک رسائی حاصل نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مادری زبانوں کا خاتمہ ثقافتی تنوع کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دنیا میں بولی جانے والی تقریباً 6 ہزار 912 زبانوں میں سے 516 زبانیں ختم ہو چکی ہیں، جبکہ گلوبلائزیشن کے باعث 36 فیصد چھوٹی زبانوں کو مٹ جانے کا خطرہ لاحق ہے۔

    مادری زبان انسان کی شناخت، ثقافت اور روایات کا بنیادی ذریعہ ہوتی ہے۔ 21 فروری کو منایا جانے والا یہ دن اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ زبان صرف اظہار کا وسیلہ نہیں بلکہ قوموں کی تاریخ اور تہذیب کی امین بھی ہے۔

    پاکستان کی سرزمین ہزاروں برس پر محیط لسانی تاریخ رکھتی ہے۔ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے جو ملک کے ہر حصے میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ دیگر علاقائی زبانوں میں پنجابی، سندھی، سرائیکی، پشتو، بلوچی، بروہی اور ہندکو شامل ہیں، جو اپنے اندر منفرد اندازِ فکر اور ثقافتی حسن رکھتی ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 48 فیصد افراد کی مادری زبان پنجابی، 12 فیصد کی سندھی، 10 فیصد کی سرائیکی، 8 فیصد کی پشتو جبکہ 3 فیصد کی بلوچی، ہندکو اور تقریباً ایک فیصد کی بروہی زبان ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleرہائی فورس کا اعلان،سیاسی وفاداری یا تصادم کا حتمی فیصلہ ؟
    Next Article بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.