Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے جنم لینے والے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا تدارک ناگزیر
    • بے گناہوں کے قاتل میتوں کی حرمت کے نام پر اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے
    • ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان
    • پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی
    • خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ
    • صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
    • رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان سے جنم لینے والے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا تدارک ناگزیر
    خاص خبریں نومبر 21, 2026

    افغانستان سے جنم لینے والے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا تدارک ناگزیر

    Facebook Twitter Email
    Addressing the growing threat of terrorism originating from Afghanistan is essential
    گزشتہ تین برسوں کے دوران افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے نتیجے میں پاکستان 4,700 سے زائد قیمتی جانیں کھو چکا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب، سفیر سید حیدر شاہ نے سلامتی کونسل کی توجہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور وہاں سرگرم دہشت گرد تنظیموں سے پیدا ہونے والے علاقائی خطرات کی جانب مبذول کرائی ہے ۔

    ان کا مؤقف واضح ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور بڑھتی ہوئی صلاحیتیں اب صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں رہیں، بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہیں ۔

    گزشتہ تین برسوں کے دوران افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے نتیجے میں پاکستان 4,700 سے زائد قیمتی جانیں کھو چکا ہے، افغان سرزمین پر دہشت گرد تنظیموں کو حاصل محفوظ ٹھکانے، وہاں ان کی تنظیم سازی، بھرتی اور حملوں کی منصوبہ بندی اس خطرے کو مزید بڑھا رہی ہے ۔

    اس کے ساتھ بیرونی معاونت، غیر قانونی اسلحے اور جدید ٹیکنالوجی تک دہشت گردوں کی رسائی علاقائی سلامتی کے لیے نئے خطرات پیدا کر رہی ہے، اقوامِ متحدہ کو اس صورتحال پر فوری اور سنجیدہ غور کرنا ہوگا ۔

    دوسری جانب، سلامتی کونسل کے 1267 پابندیوں کے نظام کی افادیت اور یکساں اطلاق کا ازسرِنو جائزہ بھی ضروری ہے، پاکستان اور چین نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مجید بریگیڈ کو اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مشترکہ درخواست دی، تاہم اس معاملے کو سلامتی کونسل میں مزاحمت کا سامنا ہے

    پاکستان کا مؤقف ہے کہ بی ایل اے کو بیرونی معاونت، بشمول بھارتی حمایت، حاصل ہے۔ ایسے میں اس تنظیم کے خلاف مؤثر عالمی پابندیوں کا فقدان بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی نظام کی یکسانیت پر سوالات اٹھاتا ہے ۔

    اقوامِ متحدہ کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں کسی سیاسی مصلحت یا امتیاز کی گنجائش نہ ہو، سلامتی کونسل کی متعلقہ کمیٹیوں، مانیٹرنگ ٹیموں اور انسدادِ دہشت گردی کے اداروں کو باہمی رابطہ اور معلومات کا تبادلہ مؤثر بنانا ہوگا ۔

    انہیں دہشت گرد گروہوں کو اسلحے اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی، بیرونی معاونت کے نیٹ ورکس اور پابندیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کو بھی ترجیح دینی چاہیے ۔

    دہشت گردی ایک مشترکہ عالمی خطرہ ہے؛ اس کا مقابلہ بھی مربوط عالمی تعاون، یکساں اصولوں اور عملی اقدامات ہی سے ممکن ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبے گناہوں کے قاتل میتوں کی حرمت کے نام پر اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بے گناہوں کے قاتل میتوں کی حرمت کے نام پر اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے

    نومبر 21, 2026

    ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان

    نومبر 20, 2026

    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 20, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے جنم لینے والے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا تدارک ناگزیر

    نومبر 21, 2026

    بے گناہوں کے قاتل میتوں کی حرمت کے نام پر اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے

    نومبر 21, 2026

    ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان

    نومبر 20, 2026

    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 20, 2026

    خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.