اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم تقرری کے معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ معیشت اور خزانہ سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو عوام کیلئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال پر پی ڈی ایم حکومت کے موقف سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں آئندہ چند روز میں ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام بھی صدر مملکت کو پہنچایا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیغام دیا کہ صدر مملکت باہمی احترام اور سیاسی اعتدال کیلئے کردار ادا کریں۔ آئینی و قانونی امور پر ڈیڈلاک نہیں ہونا چاہیے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاسی امور کو بہتر ماحول اور قانونی و آئینی دائرے میں ہی حل کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے عمران خان کا مطالبہ اسحاق ڈار کے سامنے رکھا گیا۔
ہفتہ, نومبر 23, 2024
بریکنگ نیوز
- 9 مئی مقدمات: عدالت نے 4 افغانوں سمیت 10 مجرمان کو سخت سزائیں سنا دیں
- مذہبی منافرت پھیلانے پر بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات درج
- پی ٹی آئی کا 24 نومبرکا احتجاج منسوخ ہونے کا امکان
- بشریٰ بی بی کی سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ گفتگو ناقابل معافی جرم ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
- افغان صوبہ بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے
- خواتین کے لیے تعلیم کیوں ضروری ہے؟
- آرمی چیف کا عزم: دہشتگردوں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑیں گے
- پی ٹی آئی دھرنا،زمینی حقائق اور پولیس؟