Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ترکیہ کے سی 130 طیارے کا المناک حادثہ،پاکستان کا ترک عوام سے اظہار ہمدردی
    • صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق
    • اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج حملوں کی تحقیقات کے ٹھوس شواہد بین الاقوامی فورمز کیساتھ شیئر کیےجائیں گے، وزیر اطلاعات
    • واناکیڈٹ کالج کے تمام کیڈٹس اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا، آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
    • پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دیدی
    • جنوبی وزیرستان: واناکیڈٹ کالج کے تمام کیڈٹس اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری
    • اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملہ، 12 افراد شہید، 27 زخمی
    • سینیٹ سے منظور 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور: سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
    اہم خبریں

    پشاور: سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    جنوری 16, 2023Updated:جنوری 16, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

     پشاور: سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں بار روم میں پیش آیا۔ لطیف آفریدی کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق انہیں متعدد گولیاں لگی تھیں۔ اسپتال میں ابتدائی کارروائی کے بعد جسد خاکی کوا یمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل میں گرفتار ملزم کی شناخت بھی ہوگئی، جس کا نام عدنان آفریدی ولد سمیع اللہ ہے۔ ملزم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ہائی کورٹ میں جونیئر وکیل ہے۔

    دریں اثنا سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کیس میں اہم انکشاف ہوا  ہے، جس کے مطابق گرفتار ملزم عدنان سمیع آفریدی انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے مقتول جج آفتاب آفریدی کا بھانجا ہے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق مقتول لطیف آفریدی، انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے مقتول جج آفتاب آفریدی کے قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد تھے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا بار کونسل نے سینئر قانون دان لطیف آفریدی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل صوبے بھر میں ہڑتال اور تین روزہ سوگ  کا اعلان کیا ہے۔ بار کونسل کی جانب سے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرکے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسندھ بلدیاتی الیکشن: حیدرآباد میں پیپلز پارٹی 800 سے زائد نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر
    Next Article پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت تقسیم ہوگئی
    Web Desk

    Related Posts

    ترکیہ کے سی 130 طیارے کا المناک حادثہ،پاکستان کا ترک عوام سے اظہار ہمدردی

    نومبر 12, 2025

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق

    نومبر 12, 2025

    اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج حملوں کی تحقیقات کے ٹھوس شواہد بین الاقوامی فورمز کیساتھ شیئر کیےجائیں گے، وزیر اطلاعات

    نومبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ترکیہ کے سی 130 طیارے کا المناک حادثہ،پاکستان کا ترک عوام سے اظہار ہمدردی

    نومبر 12, 2025

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق

    نومبر 12, 2025

    اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج حملوں کی تحقیقات کے ٹھوس شواہد بین الاقوامی فورمز کیساتھ شیئر کیےجائیں گے، وزیر اطلاعات

    نومبر 12, 2025

    واناکیڈٹ کالج کے تمام کیڈٹس اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا، آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

    نومبر 12, 2025

    پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دیدی

    نومبر 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.