Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں مزید اضافہ ہوگیا
    • 50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پشاور کور نے جیت لی
    • وزیراعلیٰ کے احکامات پر ایل آر ایچ کے ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا
    • مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، مگر پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی نظر نہیں آتی: خواجہ آصف
    • محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی کو خیبرپختونخوا میں امن و سلامتی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
    • سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی
    • بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں، ملک میں سات دن سوگ کا اعلان
    • سہیل آفریدی صاحب آپکی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ ہوتا ہےاور بار بار ہوتا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی نظر بندی معطل کر دی، فوری رہائی کا حکم
    اہم خبریں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی نظر بندی معطل کر دی، فوری رہائی کا حکم

    ستمبر 5, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ آرائی،کوئی جلسہ جلوس کیا؟ اس پر پرویز الٰہی کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل نے کوئی جلسہ جلوس کوئی ہنگامہ نہیں کیا، شہریار آفریدی کے خلاف اسی قسم کا آرڈر پاس کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چل رہی ہے۔

    عدالت نے پوچھا کہ پرویز الٰہی کو پہلی بار کب گرفتار کیا گیا تھا؟ وکیل نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو یکم جون کوگرفتار کیا گیا تھا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ پرویز الٰہی 3 ماہ سے زائد عرصے سے حراست میں ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کو معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو منگل کے لیے نوٹس جاری کیا اور پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی آئندہ سماعت تک کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے اور کہا تھا کہ کوئی ایجنسی یا اتھارٹی پرویز الٰہی کو گرفتار نہیں کرے گی تاہم عدالتی حکم کے باوجود عدالت سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور سیشن جج اٹک کو پرویز الٰہی کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا۔ تاہم پرویز الٰہی کو بازیاب کرانے کا حکم دینے والے لاہور ہائیکورٹ کے جج کا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو افسران سمیت 3 جوان شہید ہو گئے
    Next Article جب تک پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ نگران وزیرتوانائی
    Web Desk

    Related Posts

    دیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں مزید اضافہ ہوگیا

    دسمبر 30, 2025

    50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پشاور کور نے جیت لی

    دسمبر 30, 2025

    وزیراعلیٰ کے احکامات پر ایل آر ایچ کے ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

    دسمبر 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں مزید اضافہ ہوگیا

    دسمبر 30, 2025

    50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پشاور کور نے جیت لی

    دسمبر 30, 2025

    وزیراعلیٰ کے احکامات پر ایل آر ایچ کے ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

    دسمبر 30, 2025

    مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، مگر پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی نظر نہیں آتی: خواجہ آصف

    دسمبر 30, 2025

    محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی کو خیبرپختونخوا میں امن و سلامتی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

    دسمبر 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.