پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے پشاور ائیرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہے تھے کہ ائیرپورٹ پر روک دیا گیا اور بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے اورنہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے لیکن اس کے باوجود مجھے پشاور ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک ائیرپورٹ پر بٹھا کر پھر جانے کا کہا گیا، اس کے خلاف عدالت جا رہا ہوں۔