سفارتی ذرائع کےمطابق افغان طالبان کا ایک سینئر وفد نئے سال کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا. افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں کی جانب سے پاکستان میں کی گئی حالیہ کارروائیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ اہم اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔
ذرائع کےمطابق افغان طالبان کے وفد کی قیادت قندھار کے گورنر ملا شیرین کر یں گے ,افغان وفد 3 جنوری کو پاکستان پہنچے گا, دورہ پاکستان میں پاکستانی حکام سے دو طرفہ مذاکرات ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں کالعدم گروہوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔