پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں 18سالہ نوجوان کے اندھے قتل کیس کو ٹریس کر لیا گیا جس میںہمسایہ قاتل نکلا۔
کئی ماہ قبل قتل ہونے والے عامرسہیل کے قتل میں ہمسایہ قاتل نکلا جس نے زمینیات کے معاملے ميں اسے قتل کر کے غائب ہوگیا تھا.پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بڈھ بیر پولیس کو کچھ عرصہ قبل مقتول عامر سہیل کی بندوقی حملے سے چھلنی ہوئی نعش برآمد ہوئی تھی۔
ایس ایچ او بڈھ بیر ناصر فرید خٹک کے مطابق قتل کیس کو ٹریس کرنے کیلئے رشتہ داروں کو شامل تفتیش کرنے سمیت مختلف شواہد پر کام کیا گیا جس کے دوران ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔
18 سالہ مقتول عامر سہیل کے اندھے قتل میں کامران ولد سفیر ساکن بازید خیل ملوث ہے جس نے معمولی تنازعہ پر اس کیساتھ بحث ومباحثہ کیا اور اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزم کیخلاف ممتاز خان نے باقاعدہ دعویداری کر دی جس پر اسے حراست میں لیا گیا۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں 18سالہ نوجوان کے اندھے قتل کیس کا معاملہ حل
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read