جنوبی جزیرے یون پیونگ کی طرف شمالی کوریا نے مغربی ساحل کی جانب سے 200 سے زیادہ آرٹلری شیلز فائر کردیئے
غیرملکی میڈیا تفصیلات کے مطابق جنوبی جزیرے یون پیونگ کی طرف شمالی کوریا نے 200 سے زیادہ آرٹلری شیلز فائر کیے ہیں جس کےبعد شہریوں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا
اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئےجنوبی کوریا نے اسے اشتعال انگیز عمل بھی قرار دیا ہے۔جنوبی کوریا میں جمعہ کے روز داغے گئے گولےعلاقے میں داخل نہیں ہوسکے اور دونوں ممالک کے درمیان بفر زون میں گرے۔جنوبی کوریا کے چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ اس واقعے سے ہمارے لوگوں یا فوج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن یہ عمل جزیرہ نما کوریا میں شدید خطرے کا باعث ہے۔
یہ واقعہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے، تعلقات کو بہتر معاہدے کا مقصد تھا۔منگل کو پیانگ یانگ کی جانب سے ایک جاسوس سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجنے کے دعوے کے بعد یہ معاہدہ خراب ہونا شروع ہوا اور اس کی وجہ سے جنوبی کوریا نے معاہدے کو جزوی طور پر ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحد کے ساتھ نگرانی کی پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔پیانگ یانگ نے کہا کہ وہ تمام شعبوں میں فوجی تصادم کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو واپس لے لے گا اور سرحدی علاقے میں زیادہ طاقتور مسلح افواج اور نئی قسم کے ملٹری ہارڈویئر تعینات کرے گا۔