کورونا کی لہرنے پھر سے جنم لے لیا قومی ادارہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا.بیرونی پروازوں سے آنے والے مسافروں کی باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کورونا کے شک پر سکریننگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئےپیر کے روز اہم اجلاس طلب کیا ہے۔
اسی طرح پشاور کے تدریسی ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے انتظامات دوبارہ بحال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ پھیلنے کے خدشات پر ملک بھر میں کورونا کی ٹیسٹنگ شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے.
جس کے تحت پشاور میں بھی ملک کے دوسرے ائر پورٹس کی طرح باچاخان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ایک سے تین افراد کی ہر پرواز میں سکریننگ کی جائے گی مرض کے واضح ہونے کی صورت میں جہاز میں آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کئے جائیں گے،
اور سنٹرز قرنطینہ بھی بحال کر دئیے جائیں گے صوبائی حکومت کی جانب سےکورونا کی روک تھام کے لئے سخت ترین پالیسی مرتب کرنےکے حوالے سےوفاق سے بھی رابطہ کیا گیا ہے.
وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی کی منظوری کے بعد صوبے میں اس کو نافذکیاجائے گا اور ماسک کو بھی دوبارہ لازمی قرار دیا جا رہا ہے ائر پورٹ ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔