پشاور میں مطالبات کےحق میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری رہا،ینگ ڈاکٹرزکی جانب سےفوری فنڈ کے اجراء کا مطالبہ کیا گیا
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ فی میل ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔انھوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے تاکہ ان کی آواز حکومت تک پہنچ سکے۔
احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹرز کے صدر نےکہا کہ حکومت نے مخصوص فنڈ فراہم نہیں کئے ہیں۔انڈکشن کا عمل جس کی بنا پر تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے فوراً فنڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انڈکشن کا عمل جلدی پورا ہو سکے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ینگ ڈاکٹرز کا استحصال فوراً بند کرنا چاہئے، کیونکہ یہ سب ڈاکٹرز خیبرپختونخوا کے مستقبل کے لئے اہم ہیں