پشاور کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا سمگلرگرفتار کر لیا گیا
پشاور میں تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں میں طلباء کو منشیات فراہم کرنے اور بیچنے والاسمگلرگرفتار کر لیا گیا۔ انٹیلی جنس بیورو EIB-1 نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی جس میں انہوں نے یونیورسٹی پلوسی روڈ کے بیک گیٹ کے قریب ٹیکسی سٹینڈ پر چھپے منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا۔موقع پر منشیات سمگلر سے 2000 گرام ہیروئن اور 1015 گرام آئس برآمد کی گئی ہیں۔
منشیات سمگلر نے کپڑوں کے تھیلے میں چھپائے تھے۔شاہ کس ضلع خیبر سے رفتار ملزم باسط علی ولد مصری خان کا تعلق ہے،زرائع کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کے طالب علموں کو ملزم آئس اور ہیروئن فراہم کرتا اور سپلائی کرتا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اور اس پر مختلف تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کو منشیات کاروبار سے دور رکھنے کیلئے مزید تحقیقات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔