خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کیلئےایک لاکھ 81ہزار 900سے زائد اسٹاف تعینات کیا گیا یے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024کے لیے ٹوٹل 11لاکھ 99ہزار سے زائد کا عملہ تعینات کردیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران 5فیصد اضافی انتخابی عملہ تعینات کیا ہے۔سب سے زیادہ تعداد پنجاب کی ہے ،جہاں 7لاکھ 18ہزار 265افراد ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81ہزار 900سے زائد اسٹاف تعینات کیا گیا یے۔ جبکہ سندھ میں 2 لاکھ 42ہزار 400سے زائد عملہ ڈیوٹی دے گا۔
بلوچستان میں 57ہزار 300انتخابی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔الیکشن 2024لڑنے والے 34فیصد امیدواران 1990کا انتخاب بھی لڑ چکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابات 2024میں 96ہزار 971پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پولنگ اسٹیشنز پر 7لاکھ 17ہزار900سے زائد اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 92ہزار 737پولنگ افسران بھی تعینات ہونگے۔پولنگ اسٹیشنز پر 92ہزار 353نائب قاصد کی ڈیوٹیز بھی لگائی گئی ہیں۔ ایک ایک نائب قاصد ہر پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہوگا۔