ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت مقدمے میں 83 ملین ڈالرہرجانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی جیوری نےہتک عزت کےمقدمےمیں فیصلہ سناتےہوئےحکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری جین کیرول کو 83 ملین ڈالردینے ہوں گے،سرعام ڈونلڈ ٹرمپ نےجنہیںجھوٹا قرار دیا اور ان کی توہین بھی کی تھی۔2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدرہوتےہوئے کالم نگار جین کیرول کو برابھلا کہا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےنوے کی دہائی میں جین کیرول کے الزام کے مطابق ان کو جنسی ہراسانی کانشانہ بنایا گیا تھا۔فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے اور اپنی بے گناہی کا دعوی کیا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس الزام کو بالکل بے بنیاد قرار دیا ہے۔
انہوں نے اس الزام کو مکمل طور جھوٹا قرار دیا ہے۔ جبکہ جین کیرول نےالزام عائدکیا تھا کہ 1990 کی دہائی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پرجنسی حملہ کیا تھا،جو کہ بالکل بھی ناقابل معافی یےاور وہ انصاف کی امیدوار ہیں۔تین گھنٹے سےبھی کم غور و خوض کے بعد جیوری نے یہ فیصلہ سنایا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیوری کے فیصلےکو ہتک عزت سےمتعلق مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے جرمانے کےخلاف اپیل کرنے کااعلان کردیا اور اپنی بے گناہی کا دعوی کیا ہے۔