Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
    • جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے
    • سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 28 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوگئے
    بین الاقوامی فروری 5, 2026

    پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 28 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوگئے

    Facebook Twitter Email
    Pakistan and Uzbekistan sign 28 agreements and MoUs in various sectors
    پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر ازبکستان نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ۔

    اسلام آباد: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا ۔

    پاکستان اور ازبکستان کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا معاہدہ کیا گیا، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سزا یافتہ افراد کے تبادلے کیلئے معاہدے ، آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا ۔

    ادویہ سازی کے شعبے میں تعاون کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ روکنے کا معاہدہ کیا گیا ۔

    اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے حمایت پر ازبکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے، انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر پاکستان اور ازبکستان کی دوستی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    تقریب میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، ازبکستان کے سینیئر وزرا اور پاکستانی وزرا شریک تھے، معاہدوں میں وزارت خارجہ کے درمیان تعاون، انٹر ریجنل فورم کے قیام، سزا یافتہ افراد کے تبادلے، آئی ٹی، ادویہ سازی، اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام جیسے شعبے شامل ہیں ۔

    اس موقع پر ازبکستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی، جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مزید برآں صدر شوکت مرزایوف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جسے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی ایک اہم علامت قرار دیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم
    Next Article خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، مزید 24 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

    اگست 28, 2026

    بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

    اگست 28, 2026

    بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026

    ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

    اگست 28, 2026

    لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے

    اگست 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.