خیبر پختونخوا میں ادویات کیلئے ہسپتالوں میں 5ارب روپے کی منظوری دے دی گئی
خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں طبی آلات اور لازمی ادویات کی قلت ختم کرنے کیلئے محکمہ صحت کو صوبائی حکومت نے پانچ ارب روپے سے زائد رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ہسپتالوں کیلئےآئندہ چند روز میں مقامی سطح پر لازمی ادویات کی خریداری کی جائے گی۔یاد ریے کہ رواں مالی سال کیلئے ہسپتالوں کو ادویات اور طبی آلات کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں،صوبے میں جس کی بنا پر تمام ہسپتالوں میں ادویات کابحران چل رہا ہے اور معمولی سامان بھی ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹریٹ کے حکام کی جانب سے صوبائی حکومت کو فنڈز کے اجراء کی درخواست کے ساتھ ساتھ گورنر کی جانب سے بھی نگراں وزیراعلیٰ کو پیسے جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔کابینہ سے خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں لازمی ادویات کیلئے درکار فنڈز کی منظوری لے لی گئی ہے۔مریضوں کے علاج کیلئے صوبے کی خستہ حال معاشی حالت کے باوجود پانچ ارب روپے سے زائد کی منظوری کابینہ نے گردشی سمری کے ذریعے دی ہے۔اگلے تین سے چار دن میں رقم سے ادویات کی خریداری اور بقایا جات کی ادائیگی کے علاوہ تمام ہسپتالوں میں لازمی ادویات بھی دستیاب ہوں گئی