سائفر کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں عمران خان اور شاہ محمود موجود تھے۔ واضح رہےکہ اس سے پہلے عمران خان نے سائفر کیس میں سرکاری وکلا صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔