لوئر دیر میں دوبارہ حلقہ پی کے 17جندول پرگنتی جاری کردی گئی ہے
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 جندول پر لوئردیر سے دوبارہ گنتی کی جاری ہے۔جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک نے 2ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ مذکورہ نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبید الرحمن نے جس پر انتخابی نتائج میں تبدیلی کا الزام عائد کیا تھا۔
درخواست کنندہ نے موقف اپنایا کہ مذکورہ نشست پر فارم 45 نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عبید الرحمان 4 ہزار لیڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے لیویز اور پولیس کی بھاری نفری ریسٹ ہاوس تیمرگرہ کے باہر تعینات کردی گئی ہے ۔دوسری طرف جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے یہ واضح کیا ہے،کہ کسی بھی قسم کا نتائج میں رد وبدل قبول نہیں ہے،ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔