عوام پر بجلی بم گرائے جانے کا امکان ہے۔تین ماہ کیلئے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں ساڑھے چار روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے
پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی گرائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ آئندہ ذرائع کے مطابق تین ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں چار روپے چالیس پیسے اضافہ متوقع ہے۔ وزارت توانائی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔چودہ فروری کو نیپرا درخواست پر سماعت کرے گا۔
بجلی کی قیمت میں نیااضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کیا جائے گا۔اس سے صارفین پر بیاسی ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔وزارت توانائی کی درخواست کے متن کے مطابق فیسکو نے نو ارب چوالیس کروڑ، پیسکو نے گیارہ ارب ساٹھ کروڑ، میپکو نے پندرہ ارب، لیسکو نے پندرہ ارب دس کروڑ،کیسکو نے دس ارب کا اضافہ مانگاہے۔