Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    • گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور
    • سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد
    • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون پر اہم پیش رفت
    • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
    • کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان طالبان کو دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنا ہوگی، پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ڈی جی آئی ایس پی آر
    اہم خبریں مارچ 6, 2026

    افغان طالبان کو دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنا ہوگی، پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ڈی جی آئی ایس پی آر

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اسے افغانستان یا افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، البتہ افغان طالبان ریجیم خطے میں دہشت گردی کی مرکزی ” ماسٹرپراکسی” کے طور پر کام کر رہی ہے۔ یہ ریجیم متعدد دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کر کے علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

    راولپنڈی میں خیبرپختونخواہ کے صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھدری نے کہا کہ افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گرد گروہوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
    آپریشن غضب للحق پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کا تسلسل ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک افغان طالبان ریجیم دہشت گردی کی سرپرستی مکمل طور پر ختم کرنے کی ضمانت اور عملی اقدامات نہ کر لے۔ پاکستان کو کوئی جلدی نہیں ہے۔

    دہشت گردوں کو "خوارج” قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اسلام کی مسخ شدہ اور خود ساختہ تصویر پیش کر رہے ہیں۔ اسلام کا دہشت گردی، خودکش حملوں، معصوموں کے قتل، خواتین پر مظالم، مساجد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔ تمام مکاتب فکر کے علماء نے ان خوارج اور ان کے سرپرستوں کے خلاف جنگ کو افضل جہاد قرار دیا ہے۔

    پاکستان مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں، سہولت کاری مراکز اور بارڈر سے متصل لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنا رہا ہے۔ سویلین آبادیوں کو نشانہ بنانے کی رپورٹس حقائق کے منافی ہیں اور دہشت گردی کے نتیجے میں پاکستانی جانوں کے ضیاع سے روگردانی کے مترادف ہیں۔ وزارت اطلاعات اور سیکورٹی ادارے باقاعدگی سے آپریشن کی پیش رفت، مستند ویڈیو رپورٹس کے ساتھ میڈیا اور عوام کو آگاہ کر رہے ہیں۔

    افغانستان میں کارروائیاں مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی۔ افغان طالبان کو معلوم ہے کہ جنگ روکنے کے لیے پاکستان کے کیا مطالبات ہیں۔ وہ ٹی ٹی پی سمیت دہشت گردوں کو بچا رہے ہیں اور انسانی ڈھال کے پیچھے رکھ رہے ہیں۔ 36 پوسٹیں تباہ کی جا چکی ہیں جہاں سے پاکستان میں لانچنگ ہوتی تھی۔ باگرام ایئر بیس پر حملے کا مقصد پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والا اسلحہ اور لاجسٹکس تباہ کرنا تھا۔

    پاکستان اندرون ملک بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) جاری رکھے ہوئے ہے، روزانہ 200 سے زائد کامیاب IBOs ہو رہے ہیں۔ باہمی اتحاد اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔
    افغان مہاجرین کی واپسی تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ آپریشن قانونی، مذہبی اور اخلاقی طور پر درست ہے۔ دنیا اور خطے کے ممالک کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ دہشت گرد کہاں ہیں۔ پاکستان تمام طاقتوں سے تعمیری روابط پر یقین رکھتا ہے مگر اپنی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک افغان سرحد پر کشیدگی، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں صرف عسکری اہداف تک محدود رہیں: سیکیورٹی ذرائع
    Next Article پشاور میں خودمختار ساوی کے زیر اہتمام غریبوں کے لیے افطار ڈنر
    Web Desk

    Related Posts

    ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

    اکتوبر 6, 2026

    گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور

    اکتوبر 6, 2026

    سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد

    اکتوبر 6, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

    اکتوبر 6, 2026

    گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور

    اکتوبر 6, 2026

    سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد

    اکتوبر 6, 2026

    شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی

    اکتوبر 6, 2026

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون پر اہم پیش رفت

    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.