کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی نتائج کے خلاف اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے
بلوچستان بھر میں انتخابی نتائج کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی جا رہی ہے۔اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں انتخابی نتائج کے خلاف سیاسی جماعتوں کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔تمام چھوٹے بڑے کاروباری دکانیں اور تجارتی مراکز ہڑتال کے دوران بند کر دی گئی ہیں۔یادرہے کہ انتخابی نتائج کے خلاف 4 جماعتی اتحاد کی جانب سے کوئٹہ میں انتخابی نتائج کی درستگی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اتحاد پر بی این پی، پشتونخوامیپ، نیشنل پارٹی اور ایچ ڈی پی کے درمیان غور کیا جا رہا ہے، جبکہ تحفظ جمہوریت تحریک چاروں قوم پرست جماعتوں میں چلانے کی تجویز زیر غورہے۔اعلامیہ کے مطابق آئندہ چاروں جماعتوں نے پی ڈی ایم طرز کی وفاقی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے ، سربراہی اجلاس چاروں جماعتوں کا جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے،حتمی فیصلہ سربراہی اجلاس میں زیرغور تجاویز پر ہوگا۔