Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی
    • نگر: پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپر ویلی میں پھنسی 4 خواتین کو ریسکیو کرلیا
    • پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
    • لکی مروت: گھر میں جھگڑے کے دوران دستی بم کا دھماکہ، 3 افراد جان سے گئے، 3 بچے زخمی
    • کراچی کی بندرگاہوں کے لیے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج، پاکستان کو علاقائی شپنگ حب بنانے کی نئی حکمت عملی
    • پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
    • تاشقند اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 براہ راست پروازوں کا آغاز
    • لوئر چترال میں سیلابی صورتحال، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مرکز کے ساتھ سیاسی تناوٗ ختم نہیں کیا گیا تو صوبے کا مالی بحران مزید بڑھے گا۔ رہنما جماعتِ اسلامی
    اہم خبریں

    مرکز کے ساتھ سیاسی تناوٗ ختم نہیں کیا گیا تو صوبے کا مالی بحران مزید بڑھے گا۔ رہنما جماعتِ اسلامی

    مارچ 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا معاشی اور سیکیورٹی مسائل سے دوچار ہے اور اگر صوبے اور مرکز کے درمیان سیاسی تناوٗ جاری رہتا ہے تو اس سے صوبے اور عوام کا نقصان ہوگا۔

    خیبر نیوز کے پروگرام مرکہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا وزیر اعظم شہباز شریف کے حلف برداری میں عدم شرکت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا مالی انحصار وفاق پر ہوتا ہے، پی ٹی آئی حکومت کا آخری صوبائی بجٹ 1300 ارب روپے کا تھا جس میں وفاق پر انحصار کا حصہ 90 فیصد تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق سے یہ پیسے قابل تقسیم رقم سے ملتے ہیں جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کا ایک فیصد حصہ، پسماندگی اور محصولات میں حصہ داری سمیت دیگر امور کی مد میں ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ نیٹ ہائیڈل پرافٹ، گیس اور تیل کی رائیلٹی ملتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قابل غور ہے کہ ہر بجٹ میں وفاق سے مختلف مد میں لگانے والے تخمینے میں سو سےایک سو پچاس ارب کا شارٹ فال رہتا ہے۔اور اب جب ایک طرف ملک معاشی بحران کا شکارہے، 18 ویں آئینی ترمیم کیخلاف باتیں بھی ہور ہی ہے  تو دوسری طرف  صوبے اور وفاق کے درمیان سیاسی تناوٗ بھی ہے اور قبائلی علاقوں کا خیبر پختونخوا میں انضمام سے آبادی بڑھی ہے اور این ایف سی ایوارڈ نہ ہونے سے قابل تقسیم رقم میں خیبر پختونخوا کا جو حصہ بڑھنا تھا وہ نہیں ہوسکا ہے جس سے صوبے پھر اور بوجھ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں وہی 14 فیصد کے حساب سے حصہ ملتا ہے جبکہ قبائلی اضلاع کے انضمام سے وہ 18 فیصد بنتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا اور مرکزی حکومت میں سیاسی تناوٗ کو ختم نہیں کیا گیا تو اس صوبے کے مالی بحران مزید بڑھے گا۔ پی ٹی آئی کے صوبے میں پچھلے دونوں حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی حکومت نے صوبے کو اپنے حقوق نہیں دیئے۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما سیینٹر  ہدایت اللہ نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ وفاق کی ذمے خیبر پختونخوا کے اربوں روپے بقایاجات ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حقوق نہیں دیئے جارہے ہیں تو دوسری طرف اس صوبے میں امن قائم نہیں ہونے دیا گیا جس کی وجہ سے یہاں پر نہ سیاحت پروان چڑھی اور نہ صعنت۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مرکز میں حکومت ہونے کے باوجود صوبے کیلئے نہ حقوق دیئے اور نہ صوبائی حکومت نے لینے کی کوشش کی۔  انہوں نے کہا کہ صوبے نے عمران خان اور پی ٹی آئی کیساتھ ساتھ دیا تو علی امین گنڈاپور کو چاہئیے کہ مرکز کیساتھ ورکنگ ریلیشن رکھنی ہوگی۔

    پی ٹی آئی رہنما ملک انور تاج نے بتایا کہ صوبے کے عوام نے ہمیں تیسری بار مینڈیٹ دیا ہے۔ اور یہ مینڈیٹ پی ٹی آئی کی کارکردگی پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےصوبے میں تعلیم، صحت، کمیونیکیشن میں بہت زیادہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے ریونیو کے طرف جاناہوگا اور ہمارے صوبے کو اپنے پاوٗں پر کھڑا کرسکیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاداکارہ عائشہ عمر نے خواتین کے عالمی دن پر بڑا اعلان کردیا
    Next Article رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    اگست 5, 2026

    لکی مروت: گھر میں جھگڑے کے دوران دستی بم کا دھماکہ، 3 افراد جان سے گئے، 3 بچے زخمی

    اگست 5, 2026

    پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

    اگست 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی

    اگست 5, 2026

    نگر: پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپر ویلی میں پھنسی 4 خواتین کو ریسکیو کرلیا

    اگست 5, 2026

    پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    اگست 5, 2026

    لکی مروت: گھر میں جھگڑے کے دوران دستی بم کا دھماکہ، 3 افراد جان سے گئے، 3 بچے زخمی

    اگست 5, 2026

    کراچی کی بندرگاہوں کے لیے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج، پاکستان کو علاقائی شپنگ حب بنانے کی نئی حکمت عملی

    اگست 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.