Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    افغانستان اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    Facebook Twitter Email
    Moscow Format meeting on Afghanistan; high-level Pakistani delegation participates in the meeting.
    پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے سفیر محمد صادق کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کررہا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس ماسکو میں شروع ہوگیا، جس میں پاکستان، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کے نمائندے علاقائی امن، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور اقتصادی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔

    ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی اور مختلف ممالک سے آنے والے وفود سے خطاب کیا ۔

    پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے سفیر محمد صادق کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کررہا ہے، پاکستانی وفد میں روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمان نظامانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں ۔

    اجلاس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال، علاقائی امن و سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط اور خطے میں رابطہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، شرکا افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے، مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور علاقائی اقتصادی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔

    پاکستان نے اجلاس میں اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کو پورے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ضروری قرار دیا ۔

    پاکستانی حکام کے مطابق مشترکہ سکیورٹی اور اقتصادی مسائل کے حل کے لیے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطہ اور خطے کے ممالک کے درمیان بامقصد مذاکرات جاری رکھنا ناگزیر ہے ۔

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ خطے کے متعلقہ ممالک کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں افغانستان کی سیاسی، سکیورٹی، انسانی اور اقتصادی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی معاملات پر مشاورت کی جاتی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.