لوئر دیر میں بروقت پاسپورٹ فراہمی گزشتہ 7 ماہ سے معطل ہے
گزشتہ 7 ماہ سے ضلع لوئر دیر میں بروقت پاسپورٹ فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ 12 ہزار سے زاید پاسپورٹ کی پرنٹنگ مکمل نہیں ہوسکی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں نارمل اور ارجنٹ داخلہ فیس کے ساتھ درخواستیں جمع کرانے والے مایوسی کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے بروقت پاسپورٹ فراہمی نہ ہونے کے سبب ایکسپائر ہونے لگے۔ شدید امسال حج اور عمرہ پر جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اہالیان علاقہ کے مطابق 7 مارچ سے پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کے باوجود پاسپورٹ کا نہ ملنا مایوس کن ہے۔ وفاقی مشیر داخلہ محسن نقوی سے شہریوں کی صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔